ادرک، لیموں اور کھیرے سے بنی اسموتھی کے صحت پر جادوئی اثرات

طبی ماہرین کی جانب سے قدرتی اجزاء اور غذائیں ہمیشہ ہی سے انسانی جسم اور اس کے نظام کے لئے بہترین قرار دی جاتی ہیں جن کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق صحت سے متعلق پیش آنے والے متعدد مسائل کے حل کے لئے ادرک، لیموں، کھیرے اور پودینے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے اور اگر اِن کا استعمال ایک ساتھ اسموتھی کی شکل میں کر لیا جائے تو سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے سے بھی دنوں میں جان چھوٹ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ادرک کھیرے، پودینے کے پتوں اور لیموں کی اسموتھی بنا کر لگاتار ایک مہینہ استعمال کر لی جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی خصوصاً پیٹ کی چربی گھُل جاتی ہے اور توند میں واضح کمی آتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اگر ورزش کیے بغیر وزن میں کمی اور پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مرغن اور پروسیسڈ غذاؤں سے اجتناب کریں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ گھر کے کھانے کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پانی اگر روٹین میں شامل کر لیا جائے تو با آسانی موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ مندرجہ ذیل بتائی گئی اسموتھی وزن میں کمی کے سفر میں سونے پر سہاگہ ثابت ہوتی ہے۔

ایک عدد کھیرا کٹا ہوا، ایک عدد لیموں کا رس، ایک انچ کا ٹکڑا ادرک اور 8 سے 10 پودینے کی صاف دھلی ہوئی پتیاں ،اب ان سب اجزاء کو ایک گلاس پانی کے ساتھ خوب اچھی طرح پیس لیں اور رات سونے سے قبل اسے پی لیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اسموتھی مہینے کے اندر اندر حیرت انگیز نتائج فراہم کرتی ہے اور توند میں واضح کمی کا سبب بنتی ہے ۔

The post ادرک، لیموں اور کھیرے سے بنی اسموتھی کے صحت پر جادوئی اثرات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email