وفاقی حکومت کو بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کو توسیع کیوں دی جارہی ہے ، آغا سراج

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کو توسیع کیوں دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو بیان دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع آئین کے مطابق ہونی چاہیے ، اگر آئین میں لکھا ہوا ہے تو اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ کیس دوبارہ دوہرایا جارہا ہے ہمارے وکلاء نے دلائل دیے ہیں ، مزید دلائل بھی ہوں گے ، جب دلائل ختم ہوں گے تو پتہ چلے گا کہ کیا ہوگا۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی خاص نئی بات نہیں ہوئی ٹھی بلکہ جلسہ میں وہی پرانی باتیں دہرائی گئی ہیں۔

آغا سراج درانی نے کہا  تھا کہ جب کوئی مضبوط پارٹی کسی تحریک سے نکل جاتی ہے تو پھر وہ کمزور ہوجاتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگر انکے ساتھ ہوتی تو کافی فرق پڑتا۔

The post وفاقی حکومت کو بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کو توسیع کیوں دی جارہی ہے ، آغا سراج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email