لاہور ثقافت میں آگے جا رہا ہے، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ لاہور ثقافت میں آگے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے حمائل آرٹ گیلری میں مصور محمد زبیر کی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ثقافت میں آگے جا رہا ہے، دبئی ایکسپو 192 ممالک کے ویوز بنے ہیں ہم اپنے آرٹ فنکاروں کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو کا بجٹ وفاقی حکومت نے جاری کرنا ہے۔

ہاشم جواں نے کہا کہ ایکسپو میں ہر صوبے کو ایک ماہ اپنی ثقافت کے فروغ کے لیے وقت ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے فنکاروں کو ایکسپو میں لے جایا جائے گا جس کے لیے الحمرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی، سینٹرل اور نارتھ پنجاب سے فنکار ایکسپو میں جا رہے ہیں۔

ہاشم جواں نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کے لیے ہم نے پنجاب میں کلچر وزیر ہی علیحدہ بنا دیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا تھا کہ مجھے فنکاروں کے معاوضوں کا علم نہیں ہے کہ وہ کیوں کم ہیں۔

The post لاہور ثقافت میں آگے جا رہا ہے، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email