سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں ، ناصر حسین شاہ

وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سےپی ٹی آئی  کی ذاتی خلش میں پورے پاکستان کو نہ دھکیلیں۔

وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آپ نے ن لیگ کے ساتھ اپنی ذاتی جنگ میں پہلے ہی پاکستان کو ایک اندھی کھائی میں دھکیل دیا ، خدا کے لیے عوام اور ملک کا خیال کرو اور اداروں کو کام کرنے دو۔

The post سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں ، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email