قومی ستارے 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت ملے گی۔

  پرجوش تماشائیوں کے لیے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ٹورنامنٹ کے تمام 33 میچز کی ایچ ڈی کوریج فراہم کرے گا، یہ تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔

راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کُل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

 ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے،نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان ٹورنامنٹ میں ناردرن کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے،اوپنر امام الحق بلوچستان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایونٹ کی دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے جبکہ  سدرن پنجاب کی کپتانی صہیب مقصود کے سپرد کی گئی ہے۔

چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے التواء کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع فراہم کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

شیڈول  کے مطابق (دن کا پہلا میچ سہ پہر 3 جبکہ دوسرا شام 7:30 بجے شروع ہوگا)۔

 23 ستمبر  کو بلوچستان بمقابلہ ناردرن اور  خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔

24  ستمبر کوسندھ بمقابلہ سدرن پنجاب جبکہ بلوچستان  کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے ہوگا۔

25 ستمبر  کو  خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب جبکہ  سندھ کا مقابلہ  ناردرن سے ہوگا۔

 26 ستمبر  کو  بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب اور خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔

 29 ستمبرکوسندھ بمقابلہ بلوچستان اور  ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب ہوگا۔

 30 ستمبر کو ناردرن بمقابلہ سینٹرل پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں  سندھ اورخیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

 1 اکتوبر  کو  بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب اور ناردرن بمقابلہ سندھ سوگا۔

 2 اکتوبر  کو  بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا جبکہ  سندھ  کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے ہوگا۔

 3 اکتوبر  کو  خیبر پختونخوا کا مقابلہ  ناردرن سے ہو گا جبکہ  سدرن پنجاب کا مقابلہ  سینٹرل پنجاب سے ہوگا۔

 6 اکتوبر کو  سینٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ اور  بلوچستان بمقابلہ ناردرن ہوگا۔

 7 اکتوبر کو  سینٹرل پنجاب اور  سدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ  دوسرے میچ میں بلوچستان اور  خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

 8 اکتوبر کو  سینٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن اور سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ ہوگا۔

 9 اکتوبر کو  سندھ کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے ہوگا جبکہ  ناردرن کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔

 10 اکتوبرکو  سدرن پنجاب بمقابلہ خیبر پختونخوا اور  بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔

 11 اکتوبر کو  سندھ اور  بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں  ناردرن اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

 12 اکتوبر کو نمبر 1 ٹیم کا مقابلہ  نمبر 4 ٹیم سے ہوگا جبکہ   نمبر 2 ٹیم کا مقابلہ نمبر 3 ٹیم سے ہوگا۔

 13 اکتوبر  کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

بلوچستان ٹیم کے اسکوڈ میں امام الحق (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبدالواحد بنگلزئی ، اکبر الرحمٰن ، عاکف جاوید ، عماد بٹ ،محمد ابراہیم سینئر، ایاز تصور ، گوہر فیض ، حارث سہیل ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، عمید آصف اور یاسر شاہ، اس دوران اویس ضیاء کی جگہ نوجوان کرکٹر محمد ابراہیم سینئر کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب ٹیم کے اسکواڈ میں  بابر اعظم (کپتان) ، حسن علی (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق ، احمد صفی عبداللہ ، احمد شہزاد ، احسان عادل ، فہیم اشرف ، حسین طلعت ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) ، محمد حفیظ ، قاسم اکرم ، سیف بدر ، شعیب ملک ، عثمان قادر ، وہاب ریاض اور وقاص مقصود  شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا ٹیم کے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی (نائب کپتان) ،عادل امین ، ارشد اقبال ، آصف آفریدی ، فخر زمان ، افتخار احمد، عمران خان سینئر ، اسرار اللہ ، معاذ خان ، محمد حارث ، محمد عمران خان ، محمد وسیم ، مصدق احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

 ناردرن ٹیم کے اسکوڈ میں شاداب خان (کپتان) ، محمد نواز (نائب کپتان) ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) ، علی عمران ، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف ، عماد وسیم ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، سلمان ارشاد ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، عمر امین ، زمان خان اور ذیشان ملک شامل ہیں۔

 سندھ ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) ، انور علی (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، احسان علی ، دانش عزیز ، حسن محسن ، خرم منظور ، میر حمزہ ، محمد حسنین ، محمد طحہ ، رومان رئیس ، سعود شکیل ، شان مسعود ، شاہنواز دھانی ، شرجیل خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

 سدرن پنجاب ٹیم کے اسکواڈ میں صہیب مقصود (کپتان) ، ذیشان اشرف (نائب کپتان) ، عامر یامین ، اعظم خان (وکٹ کیپر) ، دلبر حسین ، فیصل اکرم ، حسان خان ، عمران رندھاوا ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، عمر خان ، زین عباس اور ضیاء الحق شامل ہیں۔

The post قومی ستارے 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email