طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان کے پاس طالبان کی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک بشمول پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانیوں پر شک کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا  کہنا تھا کہ  طالبان نے کئی مواقع پر دہرایا ہے کہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک بشمول پاکستان کے خلاف کسی دہشت گرد سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ان  کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اور اسی لیے ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کر سکیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ  ہمارا ہمیشہ سے مقصد سرحد کے اس طرف والے حصے پر بہتر مینجمنٹ رہا ہے، بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔

 میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان سرحد پر باڑ لگانا اس خطے کی ہیئت اور دوسری مشکلات کی وجہ سے ایک بڑی ذمہ داری تھی، تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے اور  ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔

The post طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email