امریکا میں طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہ وگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تربیتی مشن پر مامور امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ ’’ٹی 45 گوشاک‘‘ نے کارپس کرسٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی کہ دوران پرواز نامعلوم وجوہات کی بنا پر طیارے میں خرابی پیدا ہوئی اور جنگی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے مکانوں پر گر گیا جس سے 3 مکان تباہ ہوگئے۔

طیارہ گرنے سے قبل انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جس مقام پر طیارہ گرا وہاں 3 شہری زخمی ہوئے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

The post امریکا میں طیارہ گرکر تباہ ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email