بزدار حکومت صوبے کی فوڈ سیکیورٹی داؤ پر لگا رہی ہے، حسن مرتضی

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بزدار حکومت صوبے کی فوڈ سیکیورٹی داؤ پر لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشیر اور مافیاز ایوب انسٹیٹیوٹ کو اپنے مفادات کا اڈہ بنا رہے ہیں۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے 4 بڑے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ عوامی دشمنی ہے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ گندم، چاول، گنے اور مکئی کے تحقیقاتی اداروں کے ملازمین کو سر پلس پول میں بھیجا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھائیوں پرانا جرم پلازما ملکی حدود سے نکلا تو قحط سالی ہو گئی ہے۔

پارلیمانی لیڈر پی پی کا کہنا تھا کہ تین سالہ معاہدے پر نجی سیکٹر سے بھاری تنخواہ پر ملازمین رکھے جا رہے ہیں۔

حسن مرتضی نے کہا کہ تبدیلی سرکار ملک میں تحقیقی میدان کو بھی تباہی سے دو چار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ملک کی فوڈ سیکورٹی کو نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے کے مترادف ہے۔

پارلیمانی لیڈر پی پی نے کہا کہ نجکاری سے قومی غذائی تحفظ داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کسانوں کو سڑکوں پر لے آئیں گے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اس غذائی ڈکیتی کے خلاف آواز اٹھانی پڑے گی۔

The post بزدار حکومت صوبے کی فوڈ سیکیورٹی داؤ پر لگا رہی ہے، حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email