نااہل حکومت نے گرین لائن کو تکمیل تک پہنچانے میں 3 سال لگا دیے ہیں، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت نے گرین لائن کو تکمیل تک پہنچانے میں 3 سال لگا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت گرین بس لائن منصوبے کے کریڈٹ کا دعویٰ کر رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے گرین لائن کو کراچی کے لیے تحفہ قرار دیا ہے، کراچی کے لوگ اس کے مستحق ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسمعیل نے مزید لکھا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی میں سرمایہ کاری نہیں کی، گرین لائن کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بنایا تھا، گرین لائن منصوبہ مکمل ہونے سے ہفتہ قبل 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہوئی تھی، نااہل پی ٹی آئی حکومت نے گرین لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں 3 سال لگا دیے ہیں۔

 

The post نااہل حکومت نے گرین لائن کو تکمیل تک پہنچانے میں 3 سال لگا دیے ہیں، مفتاح اسماعیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email