نیوزی لینڈ کی اتنی فورس نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکورٹی دی ، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فورس نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکورٹی دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کوتھریٹ کی ای میل واپسی کےبعد آئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیاکےپاس صرف شیخ رشید اورطالبان کی خبریں ہیں ، میرےبارڈرجانےپربھارتی میڈیاکوکیاتکلیف ہے ، بارڈرزکےدورےجنگ کیلئےنہیں امن کیلئےکرتاہوں ، اسلام آبادمیں ایک مدرسےکامسئلہ چل رہاہے ، انتظامیہ کاان سےرابطہ ہے،چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان خطےمیں اہم کرداراداکررہاہے ، ملکی سلامتی کیلئےتمام صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے ، نیوزی لینڈکی واپسی پر اپوزیشن شیشےکےگھرمیں بیٹھ کرپتھرنہ مارے ، مایوسی کفرہے،ایک دن تمام ٹیمیں پاکستان کھیلنےآئیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 پاسپورٹ اورشناختی کارڈرکھنےوالوں کو31اکتوبرتک مہلت دےرہےہیں ، صحافی بلال کےقتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا ہے ، صحافی بلال کوفرقہ واریت کی بنیادپرقتل کیاگیا تھا ، افغانستان سے16ہزارلوگوں کاانخلاکیا ، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائےکربلاکےدوران موبائل فون سروس بندرہےگی ، روس میں طالب علم نے10افرادکوقتل کیا ، پاکستان میں کچھ ہوجائےتوکہتےہیں انتہاپسندی ہوئی ، پاکستان کی قربانیوں کااحترام کیاجائے ، بھارت افغانستان میں اپنی ناکامی کاملبہ ہم پرڈال رہاہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی واپسی کےپیچھےسیاسی عزائم ہیں ، پاکستان کےبارڈرمحفوظ اورپرامن ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے۔

The post نیوزی لینڈ کی اتنی فورس نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکورٹی دی ، وزیرداخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email