شریفوں نے جوابدہی سے بچنے کیلئے درباریوں کو پروپیگنڈے کیلئے چھوڑ رکھا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریفوں نے جوابدہی سے بچنے کیلئے درباریوں کو پروپیگنڈے کیلئے چھوڑ رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے مسلط نااہل و ناکام شریف اقتدار پر قابض رہے ، تیس سال ملک کو پستی میں دھکیلنے والے آج ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ چوری کرنے والے ڈکلیئر چور اور عدالتوں سے سزایافتہ اشتہاری ہیں ، عوام نے میاں مفرور کے ڈاکوؤں سے تنگ آ کر 2018 الیکشنز میں مسترد کیا ، منی لانڈرنگ، کک بیکس اور قوم کے اربوں روپے ڈبونے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ درباری صبح شام پروپیگنڈے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں ، کیے گئے جرائم کا جواب دیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ درباری پن سے وزیراعظم بننے والے اپنے حلقے سے ہارے ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ آج عوام کے نام پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو عوام 2018 میں مسترد کر چکے ہیں، آج جی حضوری کرنے والا نہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا غیرت مند وزیراعظم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  موصوف اپنے دور کی مہنگائی کو مارکیٹ کنڈیشن گردانتے رہے ہیں، 2018 کے دگرگوں معاشی حالات کو وزیراعظم عمران خان نے سنبھالا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور وہاں شریف خاندان کا نام نہ آئے ،عدالتوں سے لیکر عالمی میڈیا تک میاں مفرور کرپشن اور چوری سے ہی جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کے کاوی مساوی نواز شریف کو کرپٹ اور چور کا خطاب دے چکے ہیں،  امریکی ائیر پورٹ پر پینٹ اتروانے والے امریکی فون کے طعنے دے رہے ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا تھا کہ پوری زندگی ملکی اداروں کو بدنام کرنے والے اداروں کے تحفظ کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

The post شریفوں نے جوابدہی سے بچنے کیلئے درباریوں کو پروپیگنڈے کیلئے چھوڑ رکھا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email