ایرانی حکام نے پاک ایران تجارتی راہداری کھول دی

ایرانی حکام نے پاک ایران تجارتی راہداری کھول دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے چھ ماہ کی بندش کے ایرانی حکام نے چھ ماہ کی بندش کے راہداری کھولی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتان سرحد پر تجارتی راہداری زیروپوائنٹ گیٹ سے مقامی افراد ٹیکس فری تجارت کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زیروپوائنٹ کھلنے کے بعد ایران سے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی درآمد شروع  ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زیروپوائنٹ کھلنے کی خوشی میں مقامی تاجروں نے دعائے خیر بھی کی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زیروپوائنٹ کی طویل بندش کے خلاف تاجروں، مزدوروں اور سیاسی کارکنوں نے متعدد بار احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ زیروپوائنٹ کھلنے کے موقع پر پاک ایران حکام کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔

The post ایرانی حکام نے پاک ایران تجارتی راہداری کھول دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email