پولیو کے خلاف جنگ میں ہم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولیو کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس سے احتیاط ضروری ہے ، اس سے احتیاط نہ کی گئی تو خدانخواستہ ہمارے بچے زندگی بھر کی معزوری کا شکار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطرے سے ہماری نئی نسل کو بچانا ہے ، طبی ماہرین نے اس بیماری سے بچنے کا طریقہ پولیو کے قطرے بتایا ہے ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے بچے پولیو جیسی بیماری سے بچیں تو انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ کو ہم سب ملکر جیت سکتے ہیں ، ہم نے اپنے ، اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ جیالے ایڈمنسٹریٹر کی بلدیہ عظمیٰ میں انٹری ملازمین پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، سندھ حکومت کے جیالے نے بلدیہ میں اپنے جیالوں کی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 ہزار سے بھی کم ووٹ لینے والے کو 3 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر دیدیا گیا ہے۔

انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ مرتضیٰ وہاب بااختیار ایڈمنسٹریٹر ہیں یا بےاختیار؟

خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ پی پی نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کو مزید بڑھانے کیلئے تمام تجربے کرلیے ہیں، پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کی جاسکتی۔

انھوں مزید کہا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کو لاوارث سمجھنا چھوڑدے، سندھ کے سرٹیفائیڈ جعلسازوں کو ایڈمنسٹریٹر کی آرڑ میں پیسہ پار کرنے نہیں دیں گے، شہر قائد کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

The post پولیو کے خلاف جنگ میں ہم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email