سردیوں نے دستک دے دی، محکمہ موسمیات نے خطرناک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی

سردیوں نے دستک دے دی، محکمہ موسمیات نے خطرناک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی۔

 محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کل سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق 24 ستمبر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش ہونے  کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدین، سانگھڑ اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی ہے، چترال، پشاور، کوہاٹ، گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

The post سردیوں نے دستک دے دی، محکمہ موسمیات نے خطرناک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email