گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے، مہرین بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی  کی رہنما مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی  کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو نے گیس کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافے اور بجلی نرخوں پر صدراتی آرڈیننس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافے اور  بجلی کے بلوں پر صدارتی آرڈینینس سے صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی  کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے آنے سے مہنگائی کی سونامی آگئی ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اس قدر اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی  کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور پیٹرول کی قیمتوں سے عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی  کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے نے عوام کو بیروزگار کردیا ہے اور روز بیروزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

The post گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے، مہرین بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email