کرکٹر محمد نواز نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

 پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرکٹر محمد نواز نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر ان کو گھر بھیج دیا گیا ہے، محمد نواز نے اسلام آباد میں ضروری آئسولیشن  مکمل کی تھی۔

واضح ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل محمد نواز کا  9  ستمبر کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، محمد نواز کا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچنے پر ٹیم کے ہمراہ ٹیسٹ ہوا تھا۔

The post کرکٹر محمد نواز نے کورونا وائرس کو شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email