حقائق کے منافی خبریں چلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں، جام کمال خان

حکومت بلوچستان کے ترجمان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حقائق کے منافی خبریں چلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے ترجمان جام کمال خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن اور سی ایم آٸی ٹی کو خط لکھنے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر حقائق کے برعکس ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو ,سردار صالح بھوتانی, محترمہ بشری’ رند اور میر ظہور بلیدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے خط لکھنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، وزیراعلی بلوچستان نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حقائق کے منافی خبریں چلانا اور سنسنی پھیلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے۔

The post حقائق کے منافی خبریں چلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں، جام کمال خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email