الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق فلپائن کا ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے، صدرمملکت

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق فلپائن کا ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال تشدد میں کمی کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دیکھنے کا خواہاں ہوں، الیکٹرانک گنتی کے ساتھ پیپربیلٹ کا نظام زیادہ بہترہے۔

 

The post الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق فلپائن کا ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے، صدرمملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email