گوجرانوالہ: چیمبر آف کامرس الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری

گوجرانوالہ میں چیمبر آف کامرس الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں ایسوسی ایٹ کلاس کی 8 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں یونٹی ون یونٹی اور فاؤنڈر اتحاد میں ون ٹو ون مقابلہ جاری ہے،8 نشستوں پر 16 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں4 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں یونٹی ون یونٹی گروپ نے کلین سویپ کیا ہے، فاونڈر اتحاد نے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں نتائج ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

The post گوجرانوالہ: چیمبر آف کامرس الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email