شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گہنونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نے کہا ہے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گہنونی سازش کے تحت شہید کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے  25 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گہنونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، جبکہ وہ سازش یہ تھی کہ “ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیئے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی، تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا تھا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیٸے آواز اٹھاٸی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہوگٸے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لیٸے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

The post شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گہنونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email