ماس ریسلنگ ورلڈکپ: پاکستان نے3 برونز میڈل حاصل کرلئے

ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں پاکستان نے3 برونز میڈل حاصل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق استنبول میں ہونے والے ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں پاکستان کے محمد سعد نے 60 کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل جیت لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں پاکستان کے شیراز علی نے 65 کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل حاصل کیا اور اورنگزیب شاہ نے 80 کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی تھی، یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کی ہے، 2019ء میں برازیل کے شہر سائو پاؤلو میں 105 کلو گرام میں پاکستان کے گوجرانوالہ کے رحمان رضا نے پہلی پوزیشن پاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ 80 کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی پرچم بلند کیا اور 90 کلوگرام کلاس میں گوجرانوالہ کے عاصم قیوم نے برانز میڈل لیا تھا۔

The post ماس ریسلنگ ورلڈکپ: پاکستان نے3 برونز میڈل حاصل کرلئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email