ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری

ایف بی آر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس شرح میں 5.36 فیصد کی کمی کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر11.64فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر ہے۔

واضح رہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد برقرار ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر بھی سیلز ٹیکس 0.20 فیصد شرح برقرار ہے۔

The post ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email