بالوں میں کلپ لگائے ننھی بچی ۔۔ کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی مشہور اداکارہ ہیں؟

اس تصویر میں موجود بالوں میں کلپ لگائے ننھی بچی کون سی مقبول بالی ووڈ اداکارہ ہیں؟

مذکورہ تصویر بھارتی شوبز انڈسٹری کو فکرے، گینگ آف وسے پور ،آہستہ آہستہ جیسی مشہور فلمیں دینے والی باصلاحیت اور ورسٹائل بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا کی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ  رچا چڈا نے سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر 90 کی دہائی میں لی گئی تھی۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ رچا چڈا کی پیدائش 18 دسمبر 1986 کو امرتسر، پنجاب میں ہوئی، رچا نے اپنے کیریئر کا آغازماڈلنگ سے کیا اور پھر تھیٹر میں بھی اداکاری کے جو پر دکھائے، اب وہ کامیاب بالی ووڈ اداکارہ ہیں۔

 

The post بالوں میں کلپ لگائے ننھی بچی ۔۔ کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی مشہور اداکارہ ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email