گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، عمران سکندر بلوچ

محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر پنجاب بھر  میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کے محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا  ہے کہ گزشتہ روز ڈینگی کا 1 مریض شیخوپورہ سے جبکہ 1 مریض سرگودھا سے رپورٹ ہوا ہے، رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 588 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا  ہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 35 مریض داخل ہیں اور لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 22 مریض داخل ہیں، لاہور کے میو ہسپتال میں 7، گنگارام ہسپتال میں 4 اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 مریض داخل ہیں اس کے علاوہ لاہور کے مسعود ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں 2 دو جبکہ  شالامار ہسپتال، اتفاق ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال  میں1 ایک مریض داخل ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 8 جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں 2 دو اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ ون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، مون سون کے دوران  ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ  ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں، گذشتہ روزبھی محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 313,260 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1,824 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ہے، محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور  میں 75,299 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب  کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں، پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں اور ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

The post گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، عمران سکندر بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email