محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، نایاب نسل کے پرندے بازیاب

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے  شیرانی میں کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع شیرانی کے علاقے مانی خواہ کے قریب شکاری کیمپ پر کارروائی کے نتیجے میں نایاب نسل کے کونج پرندے بازیاب کرلیے گئے ہیں۔

 ڈی ایف او عتیق خان کاکڑ  کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کے 22 پرندے بازیاب کرا لیے گئے ہیں ، خصوصی ہدایت ہے کہ نایاب نسل کے پرندے کے شکار کو روکا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کسی بھی دباؤ پریشر سے بالاتر ہوکر ہم ایسی طرح کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

The post محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، نایاب نسل کے پرندے بازیاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email