پنجاب بھر میں انسداد پولیو پروگرام کا آغاز آج ہوگا

پنجاب بھر میں انسداد پولیومہم  کا آغاز آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کے پانچ روزہ مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا  ہے کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 68  لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا  ہے کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم میں 156000 پولیو ورکر شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں  بھی 7 روزہ انسداد پولیو مہم 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے تمام 34اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہےجس میں   25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو مہم میں 11383ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اس مہم میں 9470 موبائل ٹیمیں، 949فکسڈسائٹس اور592ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 2021 میں بلوچستان سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے لیکن پشین اور بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ میں بچوں کے لیے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

The post پنجاب بھر میں انسداد پولیو پروگرام کا آغاز آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email