وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، عبد الخالق ہزارہ

صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام  کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناراض حکومتی اراکین کو منانے کے حوالے سے کل رات سے پر امید ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

وزیرعبد الخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کے خدشات اور تحفظات پرعمل درآمد کیا جائے گا، میں پہلے بھی حکومت کا حصہ تھا اور اب بھی حکومت کا حصہ ہوں۔

صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا کہ سیاست میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، عبد الخالق ہزارہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email