بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ساڑھے 3 بجے اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں، میں اس موقعے پر بہت خوش اور  پرجوش ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، بہت بہت شکریہ وزیر اعظم عمران خان کا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہیں۔

اس کے علاوہ گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو کل آف لوڈ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، اسد عمر اور امین الحق شرکت کریں گے جب کہ سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او ندیم لودھی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

The post بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email