کراچی گرین لائن بس منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا

کراچی گرین لائن بس منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق چین سے درآمد کی جانے والی جدید 40 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق بسوں کے استقبال کے لیے آج کراچی بندرگاہ پر استقبالیہ تقریب ہوگی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر اور امین الحق شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 40 گرین لائن بسیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔

The post کراچی گرین لائن بس منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email