وزیر توانائی سندھ کی زیرصدارت تھر فاؤنڈیشن کا اجلاس

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرصدارت تھر فاٶنڈیشن کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرصدارت تھر فاٶنڈیشن کا اجلاس ہوا جس میں ماہر معاشیات قیصر بنگالی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے اسلام کوٹ ترقیاتی سروے کے بارے میں تجاویز پیش کردی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تھر فاؤنڈیشن قیصر بنگالی کی سربراہی میں بیس لائن سروے کے اعداد و شمار کی روشنی جامع ترقیاتی منصوبے کی رپورٹ مرتب کرے گی اور علاقے میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب، روزگار کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ تھر فاؤنڈیشن اگلے 10 ہفتوں میں جامع ترقیاتی پلان وزیر توانائی سندھ کو پیش کرے گی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ اسلام کوٹ کو اقوام متحدہ کے پاٸیدار ترقی کے اہداف کے طور پر ماڈل تعلقہ بنایا جائے گا، پیپلز پارٹی کی حکومت تھر کے وساٸل کو سب سے پہلے تھر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

The post وزیر توانائی سندھ کی زیرصدارت تھر فاؤنڈیشن کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email