کراچی میں کئی دنوں سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی میں کئی دنوں سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور رات ایک بجے سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں کورنگی، گلستان جوہر، شادمان ٹاؤن، صدر، ملیر، لیاری، گلشن ملت سوسائٹی، باغ کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گرمی شدت میں اضافے سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے، کے لیکٹرک نے شہر بھر میں چند دن سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے کراچی شہر میں پانی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔

The post کراچی میں کئی دنوں سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email