اے پلس کٹگری ڈومیسٹک کرکٹرز کے بنائی گئی ہے، کامران اکمل

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ اے پلس کٹگری ڈومیسٹک کرکٹرز کے بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کا  اے پلس کٹگری میں صرف ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کوشامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو اے پلس میں شامل کیا گیا جو نہ اوپر کھیل رہے ہیں نہ ڈومیسٹک میں، اے پلس کٹگری ڈومیسٹک کرکٹرز کے بنائی گئی ہے، اس میں صرف  ڈومیسٹک کھیلنے والے پرفارمرز ہونے چاہیئں۔

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اے پلس کٹگری میں ڈومیسٹک نہ کھیلنے والوں کو شامل کرنا زیادتی ہے، اتنے بڑے ادارے میں اتنے بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں انہیں پالیسی بنانی چاہیے۔

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ میں نے سنیارٹی کی بنیاد پر ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا  کہا تھا، میں نے اپنے تجربے اور پرفارمنس کے لحاظ سے اے پلس کٹگری کا کہا تھا، سنئیر کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے یہ ہمارا حق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ کھلاڑیوں کے پیسے بڑھائے گئے ہیں،192 ڈومیسٹک کرکٹرز کے علاوہ بھی ہزاروں کرکٹرز کے بارے سوچنا ہو گا،: کھلاڑیوں کو کنفیوز کیا جا رہا ہے ،ایسے مثبت کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے  یکساں پالیسی بنانی چاہیے۔

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا مزید کہنا ہے کہ لیگ کے درمیان سے کھلاڑیوں کو بلانے سے جگ ہنسائی ہوتی ہے۔

The post اے پلس کٹگری ڈومیسٹک کرکٹرز کے بنائی گئی ہے، کامران اکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email