صوبائی وزیر صحت نے متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر سیاگ نے گولیاں تجویز کر دی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جعلی ایکٹیمرا انجکشنز بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، بیریسیٹینب کی 28 گولیوں کی ڈبی کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت پنجاب ایڈز کے رجسٹرڈ 13 ہزار مریضوں کو تشخیصی ٹیسٹوں،ادویات اورعلاج کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے، پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کا دائرہ کار 16 شہروں سے بڑھا کر36  اضلاع تک پھیلایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تمام رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کے حصول کی خاطر کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے اسمارٹ کارڈز بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا تھا کہ دسمبر 2021 تک پنجاب کے تمام 2 کروڑ93  لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی مفت سہولت فراہم کردی جائے گی۔

The post صوبائی وزیر صحت نے متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email