صوبے کے ذاتی محصولات میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب  کے ذاتی محصولات میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہم نے بجٹ پرکنٹرول کرکے147.8ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تحت مقررہ ہدف سے 32 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے، بینک آف پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بیلنس شیٹ کا حجم1000ارب روپے سے زائد رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے ذمے واجب الادا97ارب روپے سے زائد ادا کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے استعمال شدہ 102ارب روپے کے جی پی فنڈ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پچھلے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے، جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

The post صوبے کے ذاتی محصولات میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email