آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کونسل کے چار نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کی تقریب حلف برداری میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی آمین گنڈا پور، وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکرٹری امور کشمیر اعجاز احمد خان سمیت سیاسی و پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کونسل کے چار ممبران یونس میر، سردار رزاق، خورشید راٹھور اور خواجہ سعید نے حلف اٹھا لیا۔

اس کے علاوہ وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈاپور نے بھی نومنتخب اراکین کشمیر کونسل سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ تقریب کے اختتام پر حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی اور شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔

The post آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email