بجلی کے پولز کی چوری کا معاملہ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

ٹھٹھہ میں  بجلی کے پولز کی چوری کے معاملے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ پل سے بڑی تعداد میں بجلی کے پولز چوری کئے جانے کی خبر مسلسل نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیکر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری نے  بتایا کہ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر رپورٹ کی ہے جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو پل پر پہنچ کر چوری ہونے اور کاٹ کر جمع کرنے والے پولوں کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسین ورکس سروسز ایٹ تھر کول سے بھی رابطہ کر کے آج رپورٹ درج کرانے کا کہا گیا ہے، کیونکہ پل تھر کول اتھارٹی کے زیر انتظام ہے۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے کے بعد ریوینیو اہلکار  پل پر پہنچ گئے ہیں اور پولز کی گنتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے کے بعد ہی صوبائی وزیر ورکس سروسز ضیاء عباس نے فوری طور پر ایکسین سمیت اے ای این اور سب انجنئیر کو معطل کر کے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تین رکنی کمیٹی  غفلت برتنے اور لاپرواہی کرنیوالوں کی نشاندہی کرے گی۔

The post بجلی کے پولز کی چوری کا معاملہ، انتظامیہ حرکت میں آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email