پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اہم تبدیلی

 قومی ائرلائن (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اہم  تبدیلی رونما ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ سے ایک رکن مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ  ایک وفاقی سیکرٹری بورڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جاوید غنی نےپی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، ڈاکٹر جاوید غنی نے نجی وجوہات کے باعث استعفی دیا ہے۔

اسکے علاوہ نئے وفاقی سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن میاں اسد پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، ڈاکٹر جاوید غنی کو حکومت نے حال ہی میں پرائیویٹ سیکٹر سے پی آئی اے بورڈ کے رکن کے طور شامل کیا تھا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی سے متعلق اسٹاک ایکسچینج اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کو تحریری طور آگاہ کردیا ہے۔

The post پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اہم تبدیلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email