پاک بحریہ کے سربراہ کی انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے۔

اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان کی شرکت ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کی امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیٸر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلٸے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلٸے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

The post پاک بحریہ کے سربراہ کی انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email