ڈیرہ غازی خان میں بڑھتے ہوئے جرائم، عثمان بزدار ان ایکشن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا  حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ثناءاللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے آاور ر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنگلانی موڑ چوکیوالہ بارتھی روڈ پر پولیس چوکی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  پولیس پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے اور رات کے وقت بھی  پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے ک عثمان بزدار نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

The post ڈیرہ غازی خان میں بڑھتے ہوئے جرائم، عثمان بزدار ان ایکشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email