وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال  کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مصالحتی کمیٹی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان ڈیدلاک برقرار  ہے، ناراض اراکین بھی ماینس جام کمال فارمولے پر ڈٹ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصالحتی کمیٹی ناراض ارکان کو منانے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ ناراض اراکین جام کمال کے استعفی پر بضد ہیں۔

ناراض اراکین نے کہا ہے کہ جام کمال نے استعفی نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی معاملات کو حل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email