شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں

کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا البتہ آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر میں اس وقت سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ  شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

The post شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email