نیوزی لینڈ کی ٹیم کیوں واپس گئی وجہ سمجھ میں نہیں آئی، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کیوں واپس گئی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔

پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے سیکیورٹی کلیئرنس دی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے سیریزنہ کھیلنے کا یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے خود ہی سیکیورٹی ایشو کا معاملہ بنایا،انہوں نے 3 دن پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔ پاکستان میں ہرلحاظ سے سیکیورٹی بہترین تھی جبکہ  پاکستانی خفیہ ایجنسی کا دنیا کی بہترین ایجنسی میں شمارہوتا ہے۔ بھارتی صحافی نے 21 اگست کو نیوزی لینڈ ٹیم پرحملے کا دعویٰ کیا۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہورہی، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی بھارت کوبرداشت نہیں ہورہی جبکہ پاکستان نے دنیا کے امن کیلیے کردار ادا کیا ہے اور پاکستانی فوج نے وہ جنگ جیتی جو دنیا کی کوئی فوج نہیں جیت سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارجانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈٹیم کادورہ ملتوی ہوناپاکستان کیلیے اچھانہیں ہے، پاکستان عالمی سطح پراپنامقدمہ لڑے گا جبکہ پاکستانی کرکٹ بورڈسب سے پہلے آئی سی سی سےرابطہ کرے گا۔

The post نیوزی لینڈ کی ٹیم کیوں واپس گئی وجہ سمجھ میں نہیں آئی، فیصل جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email