ایڈمنسٹریٹر کراچی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مفتی منیب الرحمن سے جامع مسجد نعیمی میں ملاقات کی اور ان کی عالم اسلام کے لیے خدمات کو سراہا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مفتی منیب الرحمن سے ملاقات میں باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مفتی منیب الرحمن نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کراچی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہر کراچی ملک کا معاشی انجن ہے ، اسکے مسائل پورے ملک کے مسائل ہیں۔

اس سے قبل ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، علاقے کے سیوریج کے مسا ئل حل کئے جائیں گے۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ پچاس ایم جی ڈی پانی  سائیٹ کے علاقے میں پھنچانے پر کام جاری ہے جبکہ سائٹ کے علاقے کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں خود سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر آیا ہوں تاکہ آپ کے مسائل حل کرسکوں، تمام اداروں کو شہر کے لئے سرگرم ہونا ضروری ہے-

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سائٹ کے علاقے کی سترہ زیر تعمیر سڑکوں کو اسی مالی سال میں مکمل کریں گے۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی، وزیر اعلیٰ کےمعاونین خصوص آصف خان، علی احمد جان، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور غربی بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2008 سے میونسپل ٹیکس اکھٹا کیا جا رہا ہے، وسیم اختر نے بھی اکٹھا کیا، فرق یہ ہے میں ٹارگٹ پورا کروں گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کیا وجہ ہے کےالیکٹرک کے ایم سی کیلئے ٹیکس اکھٹا نہیں کیا جاسکتا، یہ ٹیکس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جائے گا، میں تو عبوری ایڈمنسٹریٹر ہوں، چلا جاؤں گا۔

The post ایڈمنسٹریٹر کراچی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email