ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھائی جائے، خواجہ خاور رشید

پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھائی جائے کیونکہ 30ستمبر تک بزنس کمیونٹی کے لیے اپنی ریٹرن فائل کرنا ممکن نہیں ہے۔

خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو وقتاً فوقتاً کافی مسئلے پیش آتے رہے ہیں جن میں کوویڈ سرفہرست ہے،اس کے علاوہ ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کا سسٹم بھی کافی مشکل ہے جو زیادہ تر بزنس کمیونٹی سمجھ نہیں پارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم سے کم دو ماہ تک کا اضافہ کردیا جائے۔

خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ اس سے ایک تو بزنس کمیونٹی سہولت کے ساتھ ریٹرن فائل کرسکے گی اور حکومت کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ اپنے ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس اکٹھا کرسکے گی

The post ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھائی جائے، خواجہ خاور رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email