نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے،وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس  نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے حالات اچھے تھے، سمجھ سے باہر ہے سیکیورٹی کا مسئلہ کہاں سے آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں کووڈ کا ہی ایشو رہا، سیکیورٹی کا ایشو کبھی نا تھا، دعا ہے یہ سیکیورٹی الرٹ صرف الرٹ ہی رہے اور پہلے کی طرح پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ  پاکستان ایک پرامن جگہ ہے جہاں کرکٹ محفوظ ہے، نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لئے بدقسمت ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے کسی کو توقع نہیں تھی کہ یہ فیصلہ ہو گا۔

The post نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے،وقار یونس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email