سندھ میں بچوں کو تعلیم اور شعور سے دور رکھنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، خرم شیرزمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ میں  بچوں کو تعلیم اور شعور سے دور رکھنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ میرپورخاص کے سرکاری اسکول میں سالوں پرانا کتابوں کا گودام مٹی کی نظر ہے ، سال 2000سے 2020 تک کی کتابیں سرکاری اسکولوں کے گوداموں میں سڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بھٹو شہید کے نام کی سیاست کرتی ہے لیکن نام کی لاج نہیں رکھ سکتی ، معلقہ ادارے تمام ایجوکیشن افسران اور دیگر سرکاری اسکولوں کی تحقیقات کریں ، کتابوں کی مالیت اور خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلیوں کا پنڈارہ باکس کھل چکا ہے ، ہمارا ہدف سندھ کے لٹیروں کو بےنقاب کرنا ہے۔

The post سندھ میں بچوں کو تعلیم اور شعور سے دور رکھنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، خرم شیرزمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email