زراعت اور صنعت سے منسلک فیز سی پیک کا حصہ ہونگے ، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ زراعت اور صنعت سے منسلک فیز سی پیک کا حصہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے اخبار پڑھ کر حیرت بھی ہوئی اور افسوس بھی ہوا ، سی پیک کے معاملے پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حقائق سامنے رکھنا ضروری ہے تاکہ قوم کو پتہ چلے ، سب سے زیادہ توانائی کے منصوبوں میں سی پیک کی سرمایہ کاری کی گئی ، ہماری حکومت سے پہلے 3340 میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوئے، 5864 میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے ہمارے دور حکومت میں مکمل ہونگے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 1824 میگاواٹ منصوبے ہماری حکومت کے اختتام کے بعد مکمل ہونگے ، ہمارے دور حکومت میں 413 کلو میٹر موٹروے اور ہائی ویز بنائے گئے، 394 کلومیٹر کی ہائی ویز اور موٹرویز ہماری حکومت سے پہلے مکمل ہو چکی تھیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ پانچ سو کلومیٹر سے زائد کے منصوبے ہماری حکومت میں مکمل ہونگے ، گوادر خوشاب والا منصوبہ گزشتہ حکومت نے مکمل کیا ، ڈی آئی خان اور ژوب 200 کلو میٹر سے زائد کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے ، خضدار ،بسیمہ منصوبہ 67فیصد مکمل کیا جا چکا ہے ، آوران 168 کلومیٹر کے منصوبے کی منظوری ہو چکی رواں سال کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف چائنہ سے پیسے لانے کا پلان نہیں کر رہے ، براہ راست راہدری سے جڑے ہوئے بہت سے منصوبے بھی ہیں ، پشاور ڈی آئی خان منصوبہ،کراچی کوئٹہ چمن پی ایس ڈی پی کے تحت ہونگے ، افغانستان کے اندر امن آئے گا ، ہماری معیشت کے دروازے مزید کھلیں گے ، گزشتہ دو سال کے اندر منصوبے مکمل بھی ہوئے اور نئے بھی شامل کیے گئے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کو اسکوپ 2 فیز سے نکل کر بڑھایا گیا ہے ، ہماری حکومت آئی تو ایک بھی منصوبہ انڈسٹریل نہیں تھا ، ہم نے انڈسٹری کو سی پیک میں شامل کیا ، تین بڑے حصے شامل ہیں ، وزیراعظم نے نارتھ زون کا چند ماہ پہلے افتتاح کیا۔

The post زراعت اور صنعت سے منسلک فیز سی پیک کا حصہ ہونگے ، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email