صارفین کی پسندیدہ موبائل کمپنی نے فون کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی

ایپل کمپنی کی جانب سے پرانے آئی فون کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو خوش کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12 اور آئی فون 11 کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کئی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد  ایپل کا 2020 کا مقبول ترین آئی فون اب اس کے سستے ترین آئی فون ایس ای (2020) سے کچھ زیادہ مہنگا نہیں رہا جو 399 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ فون اب مارکیٹ میں تو شاید ملے جائیں مگر ایپل کے آفیشل چینیلز سے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی۔

ان پرانے آئی فونز میں بھی آئی او ایس 15 آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی فون کے پرانے ماڈل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آئی فون 13 کی سیریز کی لانچنگ تقریب میں ہی کیا گیا تھا  جو کہ رواں ہفتے 14 ستمبر کو ورچقئلی منعقد کی گئی تھی ۔

The post صارفین کی پسندیدہ موبائل کمپنی نے فون کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email