خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15 آسٹرو ٹرف بنائے جارہے ہیں، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 آسٹرو ٹرف بنائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات  کامران بنگش نے ہاکی لیگ کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کو ماضی میں نظرانداز رکھا گیا، مناسب توجہ نہ ملنے کے سبب نیا ٹیلنٹ سامنا نہیں آسکا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ  صوبہ میں پہلی مرتبہ 7 آسٹرو ٹرف بنائے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 آسٹرو ٹرف بنائے جارہے ہیں۔

کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے طرز پر ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، ہر ٹیم میں ہاکی کھیل کے قومی کھلاڑیوں کی نمائندگی بھی شامل ہو گی، ہاکی کھیل کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں اقدامات اٹھارہے ہیں، ڈائریکٹوریٹ آف کھیل کی جانب سے ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے اہم ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے مزید کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سطح پر کھیلوں کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، مختص کردہ بجٹ کے استعمال کے سلسلے میں واضح احکامات موجود ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15 آسٹرو ٹرف بنائے جارہے ہیں، کامران بنگش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email