نجی اسکول میں بچی کے والد پر تشدد کا معاملہ، اسکول کی رجسٹریشن معطل

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے نجی اسکول میں بچی کے والد پر تشدد کے معاملے پر اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کی رجسٹریشن معطلی کا حکم نامہ بھی  جاری کر دیا گیا ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ نجی اسکول  انتظامیہ نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو حبس بے جا میں رکھا اور اس کے والد کے سامنے پیٹھ پر لات ماری گئی تھی۔

  دفتری حکم کے متن میں مزید بتایا گیا کہ طالبہ کے والد سید اطہر حسین کو جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اسکول انتظامیہ فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش وصول کرتی ہے۔

  ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اسکول مالکان کمیٹی کے طلب کرنے پر بھی حاضر نہیں ہوئے اور اسکول انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی فراہم نہیں کی ہے۔

متن میں بتایا گیا کہ والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں ، قواعد کے مطابق اسکول کی رجسٹریشن تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے۔

The post نجی اسکول میں بچی کے والد پر تشدد کا معاملہ، اسکول کی رجسٹریشن معطل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email